2 ستمبر 2013 - 19:30

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے اپنے ملک کی آل خلیفہ حکومت کو ایک ڈکٹیٹر حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی قوم کے مطالبات تسلیم کرنا بحرین کے احترام کے مترادف ہوگا۔

ابنا: انھوں نے یمن میں قومی مذاکرات کی حمایت کیلئے دو لاکھ ڈالر مخصوص کرنے سے متعلق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن، عرب لیگ اور یا مغربی رابطہ کمپنیوں پر بحرینی عوام کا پیسہ خرچ کرنے سے بحرین کی آل خلیفہ نظام حکومت کی ساکھ ہرگز تبدیل نہیں ہوسکتی۔بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کا، ایک جانب بحرینی شہریوں کے اخراجات کیلئے بجٹ نہ ہونے کا دعوی اور دوسری جانب اپنی ساکھ بہتر بنانے کیلئے یمن اور یا دیگر ملکوں میں اس طرح کے اخراجات سے متعلق اس کا اقدام، آل خلیفہ حکومت کے دوہرے معیار کا بیّن ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوامی مطالبات کو جبتک آل خلیفہ حکومت تسلیم نہیں کریگی اور وہ پرامن مظاہروں کو کچلتی رہے گی بحرین کا قومی سرمایہ اس طرح سے برباد کرنے کے بعد بھی وہ اپنی ساکھ بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

.......

/169